Sunday, March 13, 2016

ممتاز قاردی کیس کے حقائق ایک جسٹس کی نظرمیں

ممتاز قادری نے سلمان تاثیر کو قتل کیا تھا اس پر جو شکوک و 
شبہات پائے جاتے ہیں اس پر مختصر گفتگو  ملاحظہ ہو اور جانیئے کہ کیا صحیح  ہے اور کیا غلط کون دہشت گرد ہے؟ اس مختصر گفتگو کو ضرور سنیئں اور دوسروں کو بھی اس حوالے سے آگاہ کریں



Saturday, October 31, 2015

میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کائنات پر اﷲ رب العزت کا احسان عظیم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امت مسلمہ ہر سال 12ربیع الاول کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم میلاد مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منا کر اپنے ایمان کی تازگی کا سامان فراہم کرتی ہے۔ ایسے میں اسلام کی روحانیت سے عاری مادیت زدہ تعبیر کرنے والے بعض فتنہ پرداز میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کو ناجائز قرار دیتے ہیں، حالانکہ ربط رسالت کےلئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کے موقع پر اہل اسلام جس قدر جذبے کا اظہار کریں کم ہے۔ چنانچہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آغاز دعوت میں ہی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع کو خصوصی اہمیت دی۔
ابتدائی کتاب آپ کے 4 خطابات جمعہ کا مرتبہ مجموعہ تھی، جسے علامہ علی اکبر الازھری نے مرتب کیا تھا۔ اس کتاب کے ریکارڈ ایڈیشن شائع ہوئے اور اس کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر اس میں خاطر خواہ اضافے ہوتے رہے اور اب یہ اس موضوع پر ایک انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔
اس کتاب میں بات بات پر دوسروں کو مشرک اور بدعتی قرار دینے والے لوگوں کے پراپیگنڈہ کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے اور میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرعی حیثیت کو دلائل و براہین سے ثابت کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں خلقت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسم گرامی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکھنے کی وجوہات، ولادت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اظہار مسرت کی حقیقت، میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تصور بدعت، جشن میلاد النبی کے تقاضے اور دیگر اہم موضوعات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے اور اس سے پیدا کیے جانے والے تمام تر شبہات اور اشکالات کا خاتمہ کیا گیا ہے۔

Saturday, October 17, 2015

شہادت امام حسین (رضی اللہ عنہ) حقائق اور واقعات- کتاب

Martyrdom of Imam Husayn (A.S.): (Facts and Incidents)
شہادت امام حسین (رضی اللہ عنہ) 
حقائق اور واقعات- کتاب
از
علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری
 شہادت امام حسین (رضی اللہ عنہ) حقائق اور واقعات جانئیے 68  صفحات پرمشتمل کتاب 

Saturday, September 19, 2015

قربانی کا اجر

قربانی کیا ہے اسکا اجر و ثواب


Ref: http://qurbani.dawateislami.net:8080/OnlineDonationWeb/Qurbani